SHOAIB MALIK 271

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی20 بارش کے باعث منسوخ،سیریز پاکستان کے نام

Spread the love

پاکستان اور بنگلہ دیش کے

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی

ٹونٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں

کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور

میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ کا آغاز نہ ہوسکا اٹی ٹونٹی میچ کے

دوران امپائرز نے کئی مرتبہ گراؤنڈ کا رخ کیا لیکن تواتر کے ساتھ جاری بارش

کے سبب میچ شروع ہونے کا امکان پیدا نہ ہو سکا اور یوں 4 بجے تک انتظار کے

بعد میچ کو منسوخ کردیا گیا،

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 سیریزکے فاتح پاکستان کا بنگلہ دیش سے تیسرا میچ جیتنا لازمی

3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز 0-2 سے

پاکستان کے نام رہی۔پہلے میچ میں گرین شرٹس نے مہمان سائیڈ کو 5 وکٹوں سے

شکست دی تھی اور دوسرا میچ 9 وکٹوں سے باآسانی اپنے نام کیا تھا، عالمی

رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو تیسرا ٹی ٹونٹی

جیتنا بھی ضروری ہے۔علا وہ ازیں پی سی بی کا کہنا ہے کہ منسوخ میچ کی

ٹکٹوں کی رقم واپس مل جائے گی ۔ تماشائی ٹکٹ دکھا کر کوریئر سروس کی نامزد

برانچ سے پیسے لے سکیں گے ۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پاکستان اور

بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز سیریز کیبہترین کھلاڑی قرار دیدیا گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے خلاف

سیریز کے تیسرے میچ کے دوران امید نہیں تھی کہ بارش ہو جائے گی۔ جیت کا

عزم لیکراسٹیڈیم پہنچے تھے۔کپتان کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر سیریز کے دوران

سینئر بیٹسمین شعیب ملک، محمد حفیظ نے میری بہت زیادہ مدد کی۔ دونوں سے

رہنمائی لیتا رہتا ہوں۔بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ سیریز کے دوران قومی ٹیم کے

باو?لرز نے اوورز کرائے، اس سیریز کی جیت کے بعد ٹیم کو اعتماد ملا ہے۔ یہ

سیریز جیتنا ہمارے لیے ضروری تھا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے

Leave a Reply