پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 فروری کو کھیلا جائیگا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں پر

مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے

گا۔ شیڈول کے مطابق (آج)بدھ کو دوپہر ڈیڑھ بجے دونوں ٹیموں کے پریکٹس

سیشن کا آغاز ہوگا ،پریکٹس سیشنز سے قبل دونوں ٹیموں کے اسکواڈ میں شامل

ایک ایک ممبر پریس کانفرنس کریں گے،جمعرات کو صبح 10 بجے پنڈی اسٹیڈیم

میں دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن کا آغاز ہوگا ،دوپہر 12 بجے دونوں ٹیموں

کے کپتان پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے،پری سیریز میڈیا

کانفرنس کے بعد دونوں کپتان سیریز کی ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شریک ہوں

گے۔ سات فروری کو صبح ساڑھے نو بجے ٹاس ہوگا اور صبح 10 بجے: میچ کا

آغاز ہوگا ۔جمعہ کے روز پہلا سیشن صبح 10 سے ساڑھے بارہ بجے تک جاری

رہے گا جس کے بعد ایک گھنٹے کی لنچ بریک ہوگی،میچ کے دوران ہر روز کھیل

کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے نمائندگان پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق میڈیا نمائندگان، پیر مہر علی شاہ ایگری کلچرل یونیورسٹی میں

واقع پولٹری ریسرچ، میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے ،میڈیا نمائندگان کا داخلہ مری

روڈ کی طرف موجود فوڈ اسٹریٹ گیٹ سے ہوگا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply