126

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا،

Spread the love

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان

تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور

میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے۔ میچ پاکستان کے

معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم

کرینگے جبکہ بنگلہ دیشی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کمان 33 سالہ محمود اﷲ کو سونپی

گئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات

کئے گئے ہیں۔ لاہور کے قذافی کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے فول

پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پہلے

ہی بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 15 رڭB1%%Dن
%0A
%9%ق8C9Ӆ %BA%8 ڍ8ک %4%D99يا ѩ %BA ے %5%D88ىب %D ں8%1 ۈ%اB99%D3%9%ر8CB%D اA%6%ةے A78%D8ن %6%ٍے 88D
%0A%B%اD89%DC16 %6%ىی 859%D ی9ٹ %D9%B%نӌ D97%BA%8 ڊ%م8%B8BA7 %DA%9%د8CB%D4ا ئ %A%ڸ، B3 ۘ%مA88%D
قD
%C%
D8A%A8 ا %C%ۉب A99%D ،9%F ث%حB89׌ بو %D4%9%ہ׆ ةہ 818%D3%8%ر8CBٯ%%D ڨی A98%D3%A%و܈ ۈں BE9%D7
س %1%

D8A%89 ے %1 ظ%ز869%D ،8%1 ً%ع8C9݌ %A8 %9%ہ8CBׄ %A9 ا8ق، وہاب ریاض، محمد

عامر اور محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا ہے، بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ

دیگر کھلاڑیوں میں احسان علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم ،

خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان( وکٹ کیپر)، شاہین شاہ

آفریدی، شعیب ملک اور عثمان قادر شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں

کی سیریز کا دوسرا میچ 25 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27

جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم لاہور میں موجود ہے جہاں وہ

سیریز کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ

کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین شیڈول تین ٹی 20

میچوں کی سیریز کیلئے رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا ہے۔ احسن رضا

اور شوزب رضا امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ احمد شہاب کو تھرڈ اور

طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply