0

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مالیاتی پیکیج کا معاہدہ جلد متوقع

Spread the love

پاکستان اورآئی ایم ایف کے مابین مالیاتی پیکیج کیلئے طے کر نے کیلئے معاہدے کے حتمی مسودے کاتبادلہ ہو گیا، جس کے بعد پاکستان اورآئی ایم ایف کے مابین سمجھوتہ جلد طے پانے کی قوی توقع ہے ۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمراورآئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لیگاڑڈ کے درمیان رسمی ملاقات 10 فروری کو دبئی میں ہوگی جس میں شرائط اور پیکیج کے حجم کے حوالے سے معاملات طے کئے جائیں گے . میڈیا رپورٹ کے مطا بق آئی ایم ایف سے پیکیج ملنے پر ادائیگیوں کے نظام میں بہتری آئیگی اور پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائربہترہوں گے۔

Leave a Reply