109

پاکستان اور انڈیا کی جنگ دیکھ رہا ہوں، ہمارے پاس بھی نیوکلیئر ہتھیار ہیں،شیخ رشید

Spread the love

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ

مولانا فضل الرحمان کے غبارے میں بہت ہوا بھر گئی ہے لیکن یہ غبارہ جلد

پھٹنے جارہا ہے۔راولپنڈی میں تقریب سے کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ملک

میں مہنگائی مسلم لیگ (ن) اور پی پی کی وجہ سے ہوئی ہے، نواز شریف اور

آصف زرداری نے 5،5 سال تک کرپشن کی لیکن عمران خان نے معیشت کا پہیہ

چلا دیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ استعفیٰ مانگنا صرف سیاسی نعرہ ہوتا ہے، مولانا

فضل الرحمان سے کشمیر کا کوئی تعلق نہیں، وہ صرف سہولیات لینے کیلیے

کشمیر کمیٹی میں رہے، وہ پہلی بارسیاسی جماعتوں کی قیادت کرنے جارہے ہیں۔

ان کے غبارے میں بہت ہوا بھر گئی ہے لیکن یہ غبارہ جلد پھٹنے جارہا ہے،

لوگوں کو ڈنڈا بردار افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ مولانا فضل

الرحمان کو فیس سیونگ دے دینی چاہیے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف ،

سعد رفیق اور خواجہ آصف اچھے انسان ہیں لیکن میرا شہباز شریف کے علاوہ

کسی سے رابطہ نہیں، یہاں تک کہ چودھری نثار سے بھی نہیں، امید ہے معاملات

بہتر سمت جائیں گے۔پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ

مودی بہت خطرناک ہے، وہ ہندو بالادستی اور سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت

چاہتا ہے،پاکستان کی سرحدوں پر کلسٹر بموں کا استعمال ہورہا ہے، میں جنگ

دیکھ رہا ہوں، پاکستان کے پاس پاوَ اور آدھا پاوَ کے بم بھی ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے

شیخ رشید احمدنے کہا کہ ریلوے میں انقلابی قدم اٹھانے جا رہے ہیں، ریلوے کے

تمام ملازمین کے گریڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا،نئی تعیناتیوں میں رشوت ثابت ہو

جائے تو میں ذمہ دار ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون میں اس ہفتے پی سی ون

شامل کردیں گے جبکہ ایم ایل ون کی ایکنک سے منظوری کا انتظار ہے۔وفاقی

وزیر نے کہا کہ 15نومبر سے ریلوے میں فوڈ کوٹ بھی شروع کر رہے ہیں جبکہ

5فریٹ ٹرینیں پرائیوٹ سیکٹرز کے ذریعے چلیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ

ریلوے کے تمام ملازمین کے گریڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

Leave a Reply