polio effected kid walking in the street

پاکستان اور افغانستان کا2018 کی آخری پولیو مہم بیک وقت چلانے کا فیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان اور افغانستان کا2018 کی آخری پولیو مہم بیک وقت چلانے کا فیصلہ
اسلام آبا د(مانیٹرنک ڈیسک)پاکستان اور افغانستان نے 2018 کی آخری پولیو مہم بیک وقت چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، قومی انسداد پولیو مہم 5روزتک جاری رہے گی، رواں برس ملک میں پولیو کے8 کیسزسامنے آچکے ہیں،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے 2018 کی آخری پولیومہم بیک وقت چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، قومی انسدادپولیومہم کا آغاز 10دسمبر سے ہوگا،قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں بیک وقت چلائی جائے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی انسدادپولیومہم 5روزتک جاری رہے گی، پولیوسے متعلق حساس علاقوں میں 7روزہ مہم چلائی جائیگی، مہم میں3 کروڑ 80 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب 19.2 ، سندھ 8.9 ملین ، کے پی میں 6.8، بلوچستان 2.53ملین بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی جبکہ آزادکشمیر میں 7لاکھ بچوں ، گلگت بلتستان میں2 لاکھ 37 ہزاربچوں اور اسلام آباد میں 3لاکھ47 ہزار بچوں کی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply