0

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان پہلا میچ (آج)ہفتہ کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگا۔

Spread the love

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)ہفتہ کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگا۔ ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے لئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں، سرفراز الیون ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا بدلہ وائٹ گیند سے چکانے کیلئے پرعزم ہے،پورٹ ایلزبتھ میں پاکستان ٹیم نے جم کر پریکٹس کی، بلے بازوں نے فاسٹ باؤلنگ سے نمٹنے جبکہ بولرز نے لائن و لینتھ بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی۔دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے73ایک روزہ میچوں میں میزبان جنوبی افریقہ کو برتری حاصل ہے،جنوبی افریقہ نے73میں سے47میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ گرین شرٹس25میچوں میں فتح حاصل کر سکی ،ایک میچ بغیر نتیجے ختم ہوا۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے بعد اب قومی ٹیم کاون ڈے سیریز میں امتحان ہوگا، جنوبی افریقہ اور ٹیم پاکستان (آج) سے مدمقابل ہوں گے۔ پورٹ الزبتھ میں میدان سجے گا، سرفراز الیون ٹیسٹ سیریز کی وائٹ واش کا بدلہ چکانے کیلئے پرعزم ہے۔ ون ڈے فارمیٹ کے لئے شاہینوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ون ڈے سپیشلسٹ محمدحفیظ، شعیب ملک، عثمان شنواری اور عماد وسیم کچھ کردکھانے کو بے تاب ہیں۔ پروٹیز بھی خوب پریکٹس کر رہے ہیں اور جیت کی حکمت عملی بنا لی ہے۔ میزبان ٹیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پہلے دو ون ڈے کیلئے ڈیل سٹین اور کوئنٹن ڈی کاک کو ڈراپ کر دیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں تباہی مچانے والے اولیوئیر قومی ٹیم کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہے۔73 ایک روز میچوں میں سے سینتالیس جیتے جبکہ پچیس میں گرین شرٹس نے کامیابی سمیٹی۔ سیریزکادوسرا میچ 22جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 25جنوری کو سنچورین میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 27جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 3 فروری کو جاہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply