پاکستان اورایران سرحد پر بھی حفاظتی باڑ لگانے کا فیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے

پاک افغان سرحد کی طرح ایران سرحد پر بھی بارڑ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا

ہے۔ سر کاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے ملحق سرحد

کو محفوظ بنانے کے لئے عسکری قیادت نے گزشتہ سال پاک افغان سرحد پر

بارڑ لگانے کا کام شروع کیا جو امسال دسمبر میں مکمل ہوجائے گا، حکومت نے

عسکری قیادت کے مشورے پر پاک ایران 907 کلومیٹر سرحد پر بھی باڑ لگانے

کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ باڑ بھی پاک افغان باڑ کی طرز پر لگائی جائے گی،جبکہ

تجارت اور آمدورفت کیلئے متعدد راہداری گیٹس بنائے جائیں گے، بعض مقامات

جہاں پاکستان، افغانستان اور ایران کی سرحد ملتی ہیں وہاں مشترکہ گیٹس بنائے

جائیں گے۔ ایرانی حکومت نے پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے پر رضا مندی تو

دےدی ہے تاہم پاکستان کوشش کررہا ہے ایران خود بھی کچھ حصے پر بارڑ

لگائے تاکہ پاکستان کا مالی بوجھ کم ہوسکے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply