پاکستان امن کا داعی ، بھارت نے جنگ تھونپی تو مزہ چکھائیںگے، پرویز خٹک

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے صورتحال میں

تنائو ہے، جب تک پاک بھارت مذاکرات نہیں ہوتے خطرہ رہے گا۔بھارت کی جانب

سے کشیدگی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانات پر وزیر دفاع پرویز خٹک

اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا اللہ تعالیٰ بھارت کو عقل دے، آج کی

دنیا میں جنگ لڑنا آسان نہیں، جنگ سے بڑی تباہی ہوگی اور ساری دنیا اس سے

متاثر ہو گی ۔ پاکستان لڑائی نہیں امن کا حامی ہے، تاہم اگر لڑائی تھونپی گئی تو

وہی جواب دیں گے جو ہماری ایئر فورس نے بھارت کو دیا ہے۔بارڈر ہو، سمندر

ہو یا پھر فضاء، پاکستان کی فورسز ہر جگہ پوری طرح تیار اور مستعد ہیں،

بھارتی ڈوزیئر کے کئی نکات پر پہلے ہی کام کر رہے ہیں، دیگر نکات کا جائزہ

لے رہے ہیں۔

Leave a Reply