0

پاکستان امن کا داعی ،عالمی برادری بھارتی جارحیت ،جنگی عزائم کانوٹس لے،ملیحہ لودھی

Spread the love

اقوام متحدہ میں پاکستا ن کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے مگر ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے،بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا، دنیا کو سمجھناچاہیے کہ کون امن کے ساتھ ہے اور امن و امان کی صورتحال کو بگاڑ رہا ہے، دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ کون خطے کو خطرات کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے،عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کانوٹس لے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویومیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاکہ بھارتی جارحیت بلاجواز ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پلوامہ واقعے کی تحقیقات اور مذاکرات کی بحالی کی پیشکش کی ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت اقوام متحدہ کے منشوراورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس نے علاقائی امن وسلامتی کوسنگین خطرے میں ڈال دیاہے۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا، دنیا کو سمجھناچاہیے کہ کون امن کے ساتھ ہے اور امن و امان کی صورتحال کو بگاڑ رہا ہے، دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ کون خطے کو خطرات کی جانب د ھکیلنا چاہتا ہے۔

Leave a Reply