پاکستان امریکہ میں افغانستان کیلئے فضائی، زمینی مواصلاتی تعاون معاہدہ ختم

پاکستان امریکہ میں افغانستان کیلئے فضائی، زمینی مواصلاتی تعاون معاہدہ ختم

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان امریکہ میں افغانستان

پاکستان اور امریکہ کے درمیان افغانستان کیلئے فضائی اور زمینی مواصلات میں

تعاون کے معاہدے کی معیاد کل 30 جون کو ختم ہوجائے گی۔ سرکاری ذرائع کے

مطابق معاہدے کی مدت پر آخری مرتبہ 2018ء میں دستخط کئے گئے تھے،

پاکستان کی طرف سے امریکہ کو فضائی اور زمینی مواصلات میں تعاون کے

معاہدے پر دستخط وزارت دفاع کے اعلی افسر کی طرف سے کئے گئے۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان یہ معاہدہ پہلی مرتبہ سابق صدر

جنرل پرویز مشرف کے دور میں 2001ء میں طے پایا۔ ذرائع کے مطابق معاہدے

کے تحت پاکستان نے امریکہ اور نیٹو افواج کو فضائی اور زمینی مواصلات میں

تعاون فراہم کیا۔ ذرائع کے مطابق 2001ء کے بعد مختلف ادوار میں اس معاہدے کو

توسیع دی گئی، امریکہ کو اب پاکستان میں کوئی باضابطہ ائیربیس یا فوجی اڈہ

نہیں دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیراعظم عمران

خان کے درمیان رابطہ نہ ہونے کا فوجی اڈے دینے کے فیصلے سے کوئی تعلق

نہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکی صدر وزیراعظم سے

رابطہ کریں تاہم اگر امریکی صدر جو بائڈن خود بھی وزیراعظم سے رابطہ کریں

تو بھی پاکستان امریکہ کو فوجی اڈے نہیں دے گا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان افغانستان میں طالبان کی مکمل حکومت قائم

کرنے کے حق میں نہیں، اگر طالبان کی افغانستان پر حکومت قائم ہوئی تو پاکستان

کیلئے مشکل صورت حال ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پر افغان مہاجرین

سمیت سرحدی امور کیلئے دباؤ بڑھنے کے خدشات ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ترکی

کی طرف سے کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی سنبھالنے کی پیشکش پاکستان کیلئے

مثبت رہے گی۔ ذرائع کے مطابق دوست ملک ہونے کے ناطے ترکی کے ساتھ

معاملات طے کرنے میں آسانی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک ترکی کا کابل

ائرپورٹ کی سکیورٹی سنبھالنے کی محض پیشکش سامنے آئی ہے کوئی حتمی

معاہدہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے ترکی کی پیشکش کو مسترد کیا ہے،

ترکی کی جانب سے پاکستان کو طالبان سے بات کرنے کی کوئی باضابطہ

درخواست نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے افغان طالبان کے

ساتھ گذشتہ دنوں اہم ملاقاتیں اور رابطے بھی کئے گئے۔

پاکستان امریکہ میں افغانستان

Leave a Reply