0

پاکستان امریکہ باہمی تعلقات بڑھانے، افغان امن عمل جاری رکھنے پر متفق

Spread the love

وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈ سے گراہم نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال، خطے کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، امریکی سینیٹر نے افغان مسئلہ کے حل کےلئے وزیراعظم کے وژن کی تعریف کی ۔وزیراعظم سے امریکی سینیٹر لنڈ سے گراہم نے بنی گالہ میں ملاقات کی ،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکہ کیساتھ کام کرتا رہے گا، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کی پالیسیوں پر کام کررہی ہے ،امریکی کمپنیاں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھا سکتی ہےں، امریکی سینیٹر نے وزیراعظم کی ہمسایہ ممالک کےساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کو قابل قدر قرار دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی جس میں اقتصادی اور تجارتی شعبوD9و %A ڻ%ب858%D ی8%8%ين BE8%D1%B%ا 92 ۘ%ع889%D ہ8%7%ةن 868م ظم %D ر8 %2 کD8ورتحال پر بات چیت ہوئی۔ امریکی سینیٹر نے افغانستان سمیت عالمی مسائل کے حل کیلئے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔امریکی سینیٹر کی ملاقات میں طالبان کی جانب سے سعودی عرب میں مذاکرات سے انکار کے بعد کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جس کے دوران سینیٹر نے قیام امن کیلئے پا کستا نی خدمات کو سراہا اور مستقبل میں ان کوششوں کو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

Leave a Reply