UNO

پاکستان اقوام متحدہ کے 3اہم اداروں کی رکنیت حاصل کرنے میں کامیاب

Spread the love

پاکستان اقوام متحدہ کے

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین اہم اداروں جرائم کی روک تھام،

کریمنل جسٹس سے متعلق کمیشن (سی سی پی سی جے)، خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن (سی

ایس ڈبلیو)اور پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ سے متعلق کمیشن (سی پی ڈی) کی رکنیت حاصل کر لی ۔اقوام

متحدہ میں تین اہم پوزیشنوں کے حصول کی کامیابی پر با ت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد

حفیظ چودھری نے بتایا کہ یہ کمیشنز مختلف معاشرتی اور معاشی امور پر بین الاقوامی تعاون بڑھانے

میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ انتخابا ت اقوام متحدہ کے 54 رکنی پرنسپل آرگنائزیشن اقتصادی و

سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) میں منعقد ہوئے۔ سی سی پی سی جے اور سی پی ڈی کیلئے

پاکستان کا ا نتخاب اقتصادی و سماجی کونسل کے تمام ارکان کی جانب سے اتفاق رائے سے عمل میں

لایا گیا۔ سی ایس ڈبلیو کے انتخاب کیلئے پاکستان نے 50 ووٹ حاصل کیے۔ پاکستان ان تینوں کمیشنز

کی رکنیت یکم جنوری 2022ء سے سنبھالے گا۔ پاکستان کا بیک وقت ان تینوں اہم کمیشنز کا انتخاب

اقوام متحدہ میں پاکستان کے فعال کردار اور تعمیری شراکت پر عالمی برادری کے اعتماد کی عکاس

ہے۔زاہد حفیظ چودھری نے بتایا ان کمیشنوں کی رکنیت کے ذریعے پاکستان بین الاقوامی سطح پر

منظم جرائم کا مقابلہ کرنے ، کریمنل جسٹس انتظامی نظام کو منصفانہ ، صنفی مساوا ت اور خواتین

کو بااختیار بنانے اور آبادی کے اعدادوشمار و معلومات کی تیاری اور تجزیہ کرنے میں ملکوں کی

صلاحیت بڑھانے کیلئے بین الاقوا می تعاون کو فروغ دیتا رہیگا۔

پاکستان اقوام متحدہ کے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply