پاکستان افغان پالیسی بدلے ورنہ امریکہ کیساتھ بہترتعلقات ناممکن،زلمے خلیل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن)امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل

زلمے خلیل زاد نے کہاہے پاکستان افغانستان کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح

کرے،افغانستان، طالبان اورامریکہ کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے علاوہ پاک

افغان حکومتیں بھی ایک معاہدہ کریں گی جس کے ذریعے پاکستان افغانستان میں

مزید تخلیقی کرداراداکرسکے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلمے

خلیل زاد کا ایک بیان میں مزید کہنا تھا امریکہ اورپاکستان کے درمیان تعلقات میں

وسعت اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک پاکستان افغانستان کے تعلق سے اپنی

پالیسیوں پر نظر ثانی نہیں کرتا، ہم چاہتے ہیں افغانستان اورپاکستان کے درمیان

ایک سمجھوتہ ہو جس سے امن قائم ہوسکے،پاکستان سے اورزیادہ مثبت کردار

کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتا ہے

تو اسے افغانستان میں اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی،ورنہ تعلقات میں بہتری کا

امکان نہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply