afghanistan

پاکستان نے افغانستان کیلئے اپنی فضا ئی حدود،سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دیدی، امریکہ

Spread the love

پاکستان افغانستان فضا ئی حدود

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن نیوز) پینٹاگون کے عہدیدار نے کہاہے کہ پاکستان نے امریکی فوج کو

اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت اور زمینی رسائی دیدی تاکہ وہ افغانستان میں اپنی

موجودگی کو یقینی بنا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہند بحر الکاہل امور کیلئے اسسٹنٹ سیکریٹری

برائے دفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کوبتایا کہ امریکہ پاکستان سے

اپنی بات چیت جاری رکھے گا کیونکہ اس کا افغانستان میں امن کی بحالی میں کلیدی کردار ہے۔

پینٹاگون کے عہدیدار نے یہ بار مغربی ورجینیا سے ڈیموکریٹ سینیٹر جو مانچِن کے سوال کا جواب

دیتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے سوال کیا تھا کہ پاکستان کے بارے میں بالخصوص اس کی انٹیلی

جنس ایجنسیوں کے متعلق اپنے اندازوں اور جو کردار آپ ان سے ہمارے مستقبل میں ادا کرنے کی

توقع رکھتے ہیں اس کا خاکہ پیش کریں۔ڈیوڈ ایف ہیلوے نے جواب میں کہا کہ پاکستان نے افغانستان

میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس نے افغان امن عمل کی حمایت کی، افغانستان میں ہماری فوجی موجودگی

برقرار رکھنے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت اور زمینی رسائی دی۔انہوں نے

کہا کہ افغانستان کے مستقبل کی حمایت اور کردار ادا کرنے اور افغانستان میں امن کے لیے ہم پاکستان

سے اپنی بات چیت جاری رکھیں گے۔واشنگٹن میں موجود سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے

امریکا کو افغانستان میں اس کی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ اس کی فضائی حدود

استعمال کرنے اور زمینی رسائی دی ہے اور وہ یہ سلسلہ جاری رکھے گا۔

پاکستان افغانستان فضا ئی حدود

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply