پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری

Spread the love

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوزبردست مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 38200،38100، 38000 اور 37900کی نفسیاتی حدوں گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 39ارب99 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 17.11فیصدزائدجبکہ66.20فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،اسٹیل،توانائی اورکیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس 38460 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے پر دباؤ کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اوراپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 37710پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈہوا،تاہم ایک بار پھر غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں خریداری کی گئی،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 37800کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس364.50پوائنٹس کمی سے 37853.57پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر361 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 101 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،239کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

Leave a Reply