پاکستان ائیر فورس کا ایف 16 طیارہ اسلام آباد میں گر کر تباہ، پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان ائیر فورس کا ایف 16 طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران

اسلام آباد میںشکرپڑیاں کے قریب جنگل میں گر گیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان

اکرم بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف 16طیارہ 23 مارچ کی

تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل پر تھا کہ اچانک دن 11 بجے کے قریب شکرپڑیاں کے قریب جنگل

میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی تحقیقات

کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطحی انکوائری بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ حادثے

میں علاقے سے گزرنے والی بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں کو بھی نقصان پہنچا اور جھاڑیوں میں آگ

لگ گئی۔ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا ۔سکیورٹی

فورسز نے جائے وقوعہ کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ۔ واقعہ میں کسی شہری کی ہلاکت

یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملی۔ایک عینی شاہد محمد احمد نے بتایا کہ میں نے ایف16طیارے

کو اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب گرتے ہوئے دیکھاہے۔ جہاز گرنے کے بعد آگ کا ایک بڑا

گولہ فضا میں بلند ہوا۔ صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان،چیئرمین سینیٹ محمدصادق

سنجرانی ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف،راجہ محمد ظفر الحق، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری

پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سمیت سیاسی رہنماوں نے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے

ہوئے ونگ کمانڈز نعمان اکرم شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا

کی ہے۔بعدازاں ایئرہیڈکوآرٹرز میںشہیدونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ،ائر چیف مارشل مجاہد انور خان ، نیول چیف

ایڈمرل ظفر محمود عباسی، پاک فضائیہ کے جوانوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے نمازجنازہ میں

شرکت کی ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply