پاکستان ، قطر سکیورٹی تعاون کو وسعت دینے پر متفق

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز دوحا میں قطر کی سیاسی اور عسکری قیاد ت سے ملاقاتیں کیں جن دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،امیر قطر نے پاکستان کے افغانستان سمیت پورے خطے میں امن واستحکام کیلئے ادا کئے گئے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا جبکہ قطرکے وزیراعظم نے سیکیورٹی سمیت باہمی تعاون کو مزید وسیع کرنے اور نئی جہت دینے کی گہری خواہش کا اظہار کیا، پاک فوج کے سربراہ نے قطری عسکری و سیاسی قیادت کو پیشہ ورانہ اور متاثرکن پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد دی اورافغانستان میں امن ، مسئلہ افغانستان کے مذاکراتی سیاسی حل کیلئے کی جانے والی جاری حمایت پر ان کا شکریہ اور تمام باہمی منصوبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ منگل کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ قطر پہنچے جہاں انہوں نے قطر کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں شرکت کی ۔ اس دوران آرمی چیف نے قطر کے مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سٹاف(پائلٹ) غنیم بن شاہین الغنیم کو پیشہ ورانہ اور متاثر کن پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرداخلہ شیخ عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ الثانی سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران قطری وزیراعظم نے سیکیورٹی سمیت باہمی تعاون کو مزید وسیع کرنے اور نئی جہت دینے کی شدید خواہش کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے انہیں تمام باہمی منصوبوں میں مکمل تعاون کی یقین کرائی .

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply