پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات، وزیراعظم آج دبئی جائیں گے

Spread the love

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اعلیٰ سطح کی بات چیت آج ہوگی۔ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہےوزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرآج اتوار کو دبئی روانہ ہوں گے ، دبئی میں آئی ایم ایف کے سربراہ سے ملاقات کرینگے، جس میں آئی ایم ایف کے خیالات جاننے کا موقع بھی ملے گا ، بیل آئوٹ پیکیج سے متعلق تفصیلی گفتگو کی جائے گی ۔

نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انکا مزید کہنا تھا یہ بیل آئوٹ پیکیج آخری پیکیج ہواور اس میں ایسی شرائط نہیں ہونی چاہئیں جس سے پاکستان کی ترقی کو نقصان پہنچے ہم ایسی ڈیل چاہتے ہیں جو قلیل مدت میں ہماری مدد کرے ۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے دبئی میں آج ملاقات کریں گے، کرسٹینا لاگراڈ چوتھے عرب اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے دبئی میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے اسد عمر اور کرسٹینا لاگراڈ کی ملاقات میں پاکستانی معیشت پربات چیت ہوگی۔ پاکستان آئی ایم ایف سے مسلسل رابطے میں ہے،

وزارت خزانہ آئی ایم ایف سے معاشی اور اصلاحات پر ہر ہفتے ویڈیو کانفرنس ہوتی اور آئی ایم ایف سے تعمیری بات چیت جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق معاشی اصلاحات آئی ایم ایف کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہیں اور خسارے میں کمی کا فائدہ آئی ایم ایف کی نہیں پاکستان کو ہونا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ خاقان نجیب نے کہا کہ پاکستان کیلئے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہو رہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور تجارتی خسارہ کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply