Rasheed Doger Pakistan's Film Director

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار رشید ڈوگر کی آج 8 ویں برسی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور( جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) پاکستانی ہدایتکار رشید ڈوگر

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار رشید ڈوگر کی 8 ویں برسی آج بروز

جمعرات کو منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر شوبز حلقوں، دوست احباب نے

مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے محافل قرآن و نعت خوانی اور دعائیہ تقریبات

کا اہتمام کیا ہے-

یہ بھی پڑھیں : پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار رنگیلا کی 15 ویں برسی
———————————————————————

رشید ڈوگر نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1982 میں کیا۔ انہوں نے بطور

ہدایتکار 19 فلموں کی ڈائریکشن دی۔ رشید ڈوگر نے ہدایتکاری اپنے دور کے

کامیاب ہدایتکار نذر السلام کی شاگردی میں سیکھی۔ انہوں نے بطور ہدایتکار

فلم پروڈیوسر ریاض و شہزاد گجر کی سب سے زائد فلمیں بنائیں۔ رشید ڈوگر

30 جولائی 2012 میں ایک نجی ٹی وی کے دفتر میں آتشزدگی کے باعث

جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ حق مغفرت فرمائے- الہٰی آمین

گلوکار محمد رفیع کی 40 ویں برسی کل منائی جائے گی

Mohammad Rafi Singer

برصغیر پاک و ہند کے معروف گلوکار محمد رفیع کی 40 ویں برسی کل بروز
جمعہ منائی جائیگی- آپ 24 دسمبر 1924 کو امرتسر کے کوٹلہ سلطان سنگھ نامی گاﺅں میں پیدا ہوئے ، آپکے والد کا نام حاجی علی محمد تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس وقت ان کی گلی میں ایک فقیر آتا تھا جو بلند آواز میں گیت گاتا تھا۔ رفیع کو اسے گنگناتا دیکھ ان کے بڑے بھائی نے استاد وحید خان کی سرپرستی میں انہیں تعلیم دلائی۔ 1935 میں اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور بھاٹی گیٹ میں رہائش اختیار کر لی- 31 جولائی 1980 کو محمد رفیع ممبئی میں انتقال کر گئے- حق مغفرت فرمائے- الہٰی آمین

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پاکستانی ہدایتکار رشید ڈوگر

Leave a Reply