پاکستانی کرنسی کو بڑا جھٹکا، امریکی ڈالر پھر 155.31 روپے کا ہو گیا

پاکستانی کرنسی کو بڑا جھٹکا، امریکی ڈالر پھر 155.31 روپے کا ہو گیا

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) پاکستانی کرنسی بڑا جھٹکا

آئندہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ قریب آتے ہی ملکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی

قیمت بے قابو ہونے لگی اور کئی ہفتوں کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں

سب سے بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہونے کے باوجود

طلب میں اضافے کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھنے اور پاکستانی روپے کی قدر

میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سماجی رابطے کی ویب

سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے

کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید

69 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 154 روپے 62 پیسے

سے بڑھ کر 155 روپے 31 پیسے ہو گئی۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

تفصیلات ک مطابق پیر کو کاروباری ہفتے کا پہلا روز پاکستانی روپے کیلئے تباہ

کن ثابت ہوا اور امریکی ڈالر کی قیمت ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

25 مارچ کے بعد پہلی مرتبہ کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 155

روپے کی سطح کو عبور کر گئی۔ کاروباری روز کے اختتام تک ڈالر کی قیمت

155 روپے 31 پیسے پر ٹریڈ کرتی رہی۔ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے معاشی ماہرین کی جانب سے بتایا گیا

ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے اعلان تک امریکی ڈالر153سے157 روپے

کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے

باعث 3 ماہ سے امپورٹ نہ ہونے کے برابر تھی، امپورٹرز ایل سیز نہیں کھول

رہے تھے لیکن اب وفاقی بجٹ بھی اب قریب آرہا ہے، اسی لیے امپورٹرز نے

بیرون ممالک سے فوڈ آئٹمز سمیت دیگر اشیاء کی درآمد کیلئے لیٹر آف کریڈٹ

(ایل سی) کھولنی شروع کر دی ہیں۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

حکومت کو ایک سال میں قرضوں کی مد میں 21 ارب ڈالرکی ادائیگیاں کرنی ہیں،

اسی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں کچھ اضافے کا خدشہ ہے، تاہم بہت زیادہ پریشان

کن صورتحال پیدا نہیں ہو گی۔ پاکستان کی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا

ہے، ایکسپورٹس میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ روشن پاکستان ڈیجیٹل

اکاؤنٹس کے ذریعے بھی ڈالرز آ رہے ہیں، جبکہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور

ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کو کئی ارب ڈالرز کے فنڈز ملنے ہیں۔ پاکستانی

مارکیٹ میں ڈالرز کی اس قدر فراہمی کی وجہ سے پاکستانی روپیہ مستحکم رہنے

کا امکان ہے۔

پاکستانی کرنسی بڑا جھٹکا

Leave a Reply