پاکستانی ڈھول پرفارمنس انگلینڈ

پاکستانی ڈھول پرفارمنس انگلینڈ کے تعلیمی نصاب میں شامل

Spread the love

پاکستانی ڈھول پرفارمنس انگلینڈ

لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) برطانوی ریاست انگلینڈ نے میوزیکل تعلیم کے لیے نئے کورسز اور

نصاب میں پاکستان اور بھارت سمیت درجنوں ممالک کی موسیقی کو شامل کرلیا۔برطانوی حکومت

کے مطابق انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے 26 مارچ کو تعلیمی اداروں میں موسیقی کی تعلیم سے متعلق

نیا نصاب جاری کیا، جس میں پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، بھارت، اسرائیل، روس، جاپان، مشرق

وسطی، نائیجیریا اور زمبابوے سمیت درجنوں ممالک کی موسیقی کو شامل کیا گیا۔موسیقی کے جاری

نئے نصاب میں انگلینڈ کی ہی میوزیکل تنظیم دی ڈرم فاونڈیشن کے ارکان کے پاکستانی موسیقار کی

ڈھول کی موسیقی کو نصاب کا حصہ بنایا ہے۔حکومتی ویب سائٹ کے مطابق ڈھول فاونڈیشن میں

شامل پاکستانی ڈھول کو بھی نئے میوزیکل تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان کے علاوہ

بھارت، برازیل، اسرائیل اور انڈونیشیا کی موسیقی کو بھی نئے نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے اور

مذکورہ نصاب مختلف سطح کی تعلیم کے دوران پڑھایا جائے گا۔نصاب میں شامل موسیقی اور گانوں

کو نہ صرف تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو سنایا اور سکھایا جائے گا بلکہ انہیں ایسی ہی موسیقی

تیار کرنے کی ترغیب بھی دی جائے گی۔

پاکستانی ڈھول پرفارمنس انگلینڈ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply