سرٹیفائیڈ بون میروٹرانسپلانٹ فزیشن کی عالمی اعزازہولڈر پہلی پاکستانی لیڈی ڈاکٹرعظمی زیدی

سرٹیفائیڈ بون میروٹرانسپلانٹ فزیشن کی عالمی اعزازہولڈر پہلی پاکستانی لیڈی ڈاکٹرعظمی زیدی

Spread the love

کراچی(جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) پاکستانی ڈاکٹرعظمی زیدی

وطن عزیز پاکستان کی ایک اور پہلی خاتون ڈاکٹرعظمی زیدی نے یورپین بون

میرو ٹرانسپلانٹ فزیشن کا امتحان پاس کرکے عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔ اس

امتحان میں دنیا بھر سے 20 ماہرین ہیماٹالوجسٹ نے شرکت کی تھی، امتحان میں

جن 10 ڈاکٹرز کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا، ان میں پاکستانی لیڈی ڈاکٹر عظمی

زیدی بھی شامل ہیں۔

=—= ایمرجنسی میڈیسن ڈگری ہولڈر پہلی پاکستانی ڈاکٹرسنیعہ خان غوری

ڈاکٹر عظمی زیدی کا اس ضمن میں کہنا تھا سرٹیفائیڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ فزیشن

کا امتحان پاس کرنا میرے اور میرے وطن کیلئے اعزاز سے کم نہیں، 2004ء میں

ایم بی بی ایس کیا، 2009ء میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ اور بلڈ ڈیزیز( این آئی بی ڈی )

میں ہیماٹولوجی کی ٹریننگ شروع کی۔ معروف بون میرو ٹرانسپلانٹ فزیشن ڈاکٹر

طاہر شمسی کی نگرانی میں کام شروع کیا، 2014ء میں کالج آف فزیشنز اینڈ

سرجنز سے ہیماٹولوجی میں ایف سی پی ایس ( فیلوشپ ) حاصل کی، اسکے بعد

این آئی بی ڈی کراچی میں بون میرو ٹرانسپلانٹیشن میں اسپیشلائزیشن مکمل کیا

اور 2017ء میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کی بھی فیلوشپ مکمل کی۔ پچھلے تین سال

سے این آئی بی ڈی کے شعبہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سربراہی کررہی ہوں۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

خاتون مسیحا عظمی زیدی کا کہنا تھا امسال 2021ء میں یورپین بون میرو

ٹرانسپلانٹ فزیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کر کے خطے کی پہلی سرٹیفائڈ

بون میرو ٹرانسپلانٹ فزیشن کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر

شمسی کا کہنا تھا ملک میں مریضوں کے علاج کے پیش نظر 1000 بون میرو

ڈاکٹرز کی شدید ضرورت ہے، جبکہ بون میرو کے مریضوں کی دیکھ بھال کیلیے

3000 اسپشلٹ نرسز کی بھی ضرورت ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے

حکومتی سرپرستی اور تعاون ناگزیر ہے-

پاکستانی ڈاکٹرعظمی زیدی

Leave a Reply