پاکستانی ٹیم کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا، مورگن

Spread the love

انگلش کپتان این مورگن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب سے لے کر ورلڈکپ تک کوئی بہت ہی بری چیز نہ ہوئی تو ہم ورلڈکپ کے لئے فیورٹ ہیں تاہم مزید دو تین ٹیمیں بھی ٹائٹل کی مضبوط امیدوار ہیں۔انہوں نے پاکستان کے بارے میں کہا کہ یہ ایک ایسی ٹیم ہے جس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا کیونکہ اپنے دن وہ کسی بھی ٹیم کو شکست کا مزہ چکھا سکتے ہیں۔انگلش کپتان کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے یہ بات ثابت بھی کرکے دکھائی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی بھی انگلینڈ میں ضرور تھی مگر اس وقت ہم فیورٹ نہیں تھے۔ کیونکہ اس وقت ٹیم کی فارم ایسی نہیں تھی جیسی ابھی ہے۔واضح رہے ورلڈکپ 2019 انگلینڈ کے میدانوں میں کھیلا جانا ہے، پاکستان ٹیم اب تک ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2009 اور چیمپئنز ٹرافی 2017 ان ہی میدانوں میں اپنے نام کرچکی ہے۔

Leave a Reply