بائیڈن انتظامیہ نے پاکستانی نژاد لینا خان کو ٹریڈ کمیشن کی سربراہ مقرر کر دیا

بائیڈن انتظامیہ نے پاکستانی نژاد لینا خان کو ٹریڈ کمیشن کی سربراہ مقرر کر دیا

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستانی نژاد لینا خان

بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر سخت تنقید کرنیوالی پاکستانی نژاد لینا خان امریکی ٹریڈ

کمیشن کی سربراہ مقرر ہو گئیں، لینا خان کی تقرری کی منظوری امریکی سینیٹ

نے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تارک وطن گھرانے کے ہاں پیدا

ہونیوالی لینا خان امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن ( ایف ٹی سی ) کی سربراہ منتخب

کر لی گئیں، لینا خان کی تقرری پر گوگل اور امیزون نے تبصرے سے انکار کیا

ہے جبکہ ایپل اور فیس بک نے استفسار پر خاموشی اختیار کی۔ لینا خان کولمبیا

کے لا سکول میں پڑھاتی ہیں، وہ ہاؤس جوڈیشری کمیٹی کے اینٹی ٹرسٹ پینل کا

حصہ رہیں، اس پینل نے مارکیٹ پر تسلط جمانے کیلئے الفابیٹ ( گوگل، فیس بک،

امیزون، ایپل کا مالک ادارہ ) کی کوششوں پر طویل رپورٹ مرتب کی تھی۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

32 سالہ لینا ایم خان لندن میں مقیم پاکستانی جوڑے کے ہاں 1989ء میں پیدا ہوئیں،

ان کے والدین 2 دہائیاں قبل امریکا منتقل ہوئے تو اس وقت لینا خان کی عمر 11

برس تھی۔ امریکی سینیٹر الزبتھ وارن نے لینا خان کی تقرری پر ٹویٹ کرتے ہوئے

اسے ” زبردست خبر” قرار دیا۔ سینیٹ کی جانب سے اپنی تقرری کی توثیق پر لینا

خان نے ٹویٹ کیا کہ میں سینیٹ کی شکر گزار ہوں۔ واضح رہے اس سے قبل

امریکی صدر جو بائیڈن بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کے ایک اور ناقد ٹم وو کو نیشنل

اکنامک کونسل میں منتخب کر چکے ہیں۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنی ٹویٹ میں لینا خان نے کہا کہ کانگریس نے ایف ٹی سی تشکیل دیا تھا تاکہ

جائز مسابقت کی حفاظت کیساتھ ساتھ صارفین، ورکرز، دیانتدارانہ تجارت کو

ناجائز اور دھوکا دہی پر مبنی کاموں سے بچایا جا سکے، میں اس مشن پر عمل

اور امریکی عوام کی خدمت کی پوری کوشش کروں گی۔ لینا خان نے 2017ء میں

ییل لا جرنل میں ” امیزون کا اینٹی ٹرسٹ پیراڈاکس ” کے عنوان سے ایک

مضمون لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اینٹی ٹرسٹ کا روایتی فوکس قیمتوں پر

ہے جو امیزون کی جانب سے اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزیوں کی شناخت

کیلئے ناکافی ہے۔

پاکستانی نژاد لینا خان

Leave a Reply