پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثناء چیمہ قتل کیس کے تمام ملزمان بری

Spread the love

غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی پاکستانی نژاد اطالوی خاتون ثناء چیمہ قتل کیس کے تمام ملزمان کو بری کردیا گیا ۔ ا یکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کی ایڈیشنل سیشن عدالت میں پاکستانی نژاد اطالوی خاتون ثناء چیمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج گجرات امیر مختار گوندل نے تھانہ کْنجاہ کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنایا اورثناء چیمہ قتل کیس کے تمام ملزمان کو 11 ماہ بعد بری کردیا گیا ۔ مقدمہ میں نامزد مقتولہ کا والد غلام مصطفیٰ چیمہ، چچا مظہر چیمہ اور بھائی عدنان چیمہ بری ہوگئے، عدالت نے پولیس گواہان کی بیانات کی رو شنی میں ثنا کے والد، والدہ، بھائی اورچچا کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا۔26 سالہ اطالوی خاتون ثناء چیمہ کو گجرات کے نواحی گاؤں منگوو ا ل میں 18 اپریل 2018ء کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا تھا، ثناء چیمہ کے قتل کیس کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ اطالوی میڈیا میں خبر یں نشر ہونے پر 24 اپریل کو پولیس نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ قبر کشائی کے بعد فرانزک رپورٹ میں بھی مقتولہ ثناء کی ہلاکت گلا دبانے سے بتائی گئی تھی۔ دوران تفتیش سابق ڈی پی او نے مقتولہ کو اس کے باپ اور بھائی کی جانب سے غیرت کے نام پر قتل کرنے کا انکشاف کیا تھا۔

Leave a Reply