پاکستانی نوجوانوں نے مودی اور بھارتی ٹماٹروں کی قوالی کر ڈالی

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن) بھارتی کسانوں کی جانب سے پاکستان کو ٹماٹر نہ دینے کا اعلان سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا، پاکستانیوں نے دلچسپ قوالی گا کر مودی سرکار کے ٹماٹر مسترد کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے جا الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی ایک جنگ کا سماں ہے۔

بھارتی میڈیا بھی پاکستان کیخلاف بے بنیاد رپورٹس نشر کرکے اپنے عوام کو گمراہ کررہا ہے۔ اسی رو میں بہہ کر بھارتی کسانوں نے ایک ویڈیو میں کہا ہم پاکستان کو ٹماٹر نہیں دیں گے کیونکہ وہ ہمارے ٹماٹر کھا کر ہمارے ہی فوجی مارتے ہیں۔

بھارتی کسانوں کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہوئی ۔اس ویڈیو کے جواب میں پاکستانی بھی پیچھے نہ رہے اورانہوں نے بھی دلچسپ قوالی گا کر مودی سرکار کے ٹماٹر مسترد کردئیے،

قوالی کے بول ہیں تم اپنے ٹماٹر پاس اپنے رکھو، ہمیں ان کی کوئی ضرورت نہیں ۔

Leave a Reply