پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا سب سے آسان ہے، حریم شاہ

پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا سب سے آسان ہے، حریم شاہ

Spread the love

لاہور، کراچی (جے ٹی این شوبز نیوز) پاکستانی مردوں کو بیوقوف

متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا

سب سے آسان ہے، مرد دس بار طلاق دیدے تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ

مرد ہے جبکہ خاتون کو ایک بار بھی طلاق مل جائے تو معاشرہ اسے تسلیم نہیں

کرتا کہ یہ طلاق یافتہ خاتون ہے۔ ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے بر ملا کہا کہ

پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا انتہائی آسان ہے کیونکہ یہ اپنی خواہشات کے

پیچھے بھاگتے ہیں اور ایسے لوگوں کو بیوقوف بنانا مشکل نہیں ہوتا۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ مرد اورعورت کو برابری کے حقوق حاصل

ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردکی دس بار بھی علیحدگی ہو جائے تو کوئی فرق نہیں

پڑتا کیونکہ وہ مرد ہے اور اگرعورت کو ایک بار بھی طلاق ہو جائے تو معاشرہ

اسے تسلیم نہیں کرتا کہ یہ طلاق یافتہ خاتون ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین خود

کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور اسے اپنا ہتھیار بنائیں۔

=-،-= مایا علی کے نئے فوٹو شوٹ کے انسٹاگرام پر چرچے

پاکستانی اداکارہ، سپر ماڈل مایا علی کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔

مایا علی کے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر فالوورز کی تعداد 6 ملین ہو گئی ہے جبکہ ان

کا حال ہی میں کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر خوب وائرل

ہے۔ مایا علی کی جانب سے شیئر کیا گیا اپنے ” بلیک اینڈ وائٹ ” تھیم فوٹو شوٹ

کی پوسٹس پر دلچسپ کیپشن بھی دیئے گئے ہیں۔ مایا علی کا ایک پوسٹ کے

کیپشن میں لکھنا ہے کہ ” بارش کی گرتی بوندوں کی تھاپ سنیں “۔ ایک اور

پوسٹ میں مایا علی نے زندگی کے نظریئے سے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا ہے

کہ زندگی اس سے متعلق نہیں ہے کہ آپ کو چیزیں کیسی نظر آ تی ہیں بلکہ یہ

اس کے بارے میں ہے کہ آپ چیزوں کو کیسے دیکھتے ہیں۔ مایا علی کو ان کی

پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں موصول ہو رہی ہیں جبکہ کچھ

مداح مایا کے اس بولڈ فوٹو پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

پاکستانی مردوں کو بیوقوف ، پاکستانی مردوں کو بیوقوف

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply