0

پاکستانی ماڈل و اداکارہ صوفیا خان المعروف ”فیا” نے دوسری شادی کر لی

Spread the love

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صوفیا خان جنہیں انڈسٹری میں فیا بلایا جاتا ہے نے گزشتہ روز جرمنی کے شہر برلن میں اپنے ترکش نژاد منگیتر تولگا ریکن کےساتھ خوبصورت مقامی ہوٹل میں شادی کی، اپنی شادی کی خبر کا اعلان انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔اس موقع پر فیا خان نے سنہرے رنگ کا لہنگا زیب تن کیا جسے ڈیزائنر رانا نعمان حق نے تیار کیا۔فیا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اور پوسٹ میں اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد دوسری مرتبہ کسی سے محبت ہونے کا انکشاف بھی کیا تھا۔اپنی پوسٹ میں فیا نے لکھا تھا میرے دوست اکثر وہ کہانی سناتے تھے زندگی میں اپنا شہزادہ پانے کےلئے کبھی کبھا چند بدصورت مینڈکوں کو چھونا پڑتا ہے، اب میں اس کہانی پر پورا یقین رکھتی ہوں، کیونکہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا میں دو با رہ کسی سے محبت کرپاﺅں گی اور کسی پر یقین کروں گی یا دوبارہ کسی سے رشتہ قائم کروں گی۔

Leave a Reply