پاکستانی فلم ، سینما ،فیشن اور تھیٹر انڈسٹری کےلئے 2018 انتہائی سود مند ثابت ہوا

Spread the love

2018ءپاکستانی فلم ، سینما ،فیشن اور تھیٹر انڈسٹری کےلئے انتہائی سود مند ثابت ہوا ، فلم انڈسٹری کا بحران ختم کرنے کےلئے فنکارخود ذاتی سرمایہ کاری کے ساتھ میدان آ ئے جس کے فلم انڈسٹری پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے،اس سال میںکئی فنکار دنیا سے روٹھ گئے ، کسی نے خاموشی اورکسی نے دھوم دھام سے شادی کر کے زندگی کے نئے سفر کا آغازکیا۔ 2018فلم اندسٹری کےلئے انتہائی حوصلہ افزاءرہا ، اس سال پاکستانی فلموں کو عالمی مارکیٹ میں نمائش کےلئے پیش کیا گیا ۔ ان فلموںمیں اداکارہمایوں سعید،کبریٰ خان، ماورہ حسین کی فلم ” جوانی پھر نہیں آنی II“، فہد مصطفی،مہوش حیات اور قیصر پیا کی فلم ” لوڈ ویڈنگ“ ، علی ظفر ، مایا علی کی فلم ” طیفا ان ٹربل “ ، ہانیہ عامر، احمدرضااورحمزہ علی عباسی کی فلم ” پرواز ہے جنون“ ،صنم سعید اور آمنہ شیخ کی فلم ” کیک “ سوہاعلی آبرو ،ثمینہ پیرزادہ اورسرمدکھوسٹ کی فلم ” موٹرسائیکل گرل “ ، اداکارہ حریم فاروق کی مرکزی کردار پر مشتمل فلم ” پرچی “، ماہرہ خان اور شہریار منور کی فلم ” سا ت دن محب ان “، اینیمٹڈ فلم” ڈو%9%C ۊ%ک8AF “ %1 ٘غA ی%Dہادر “ سمیت دیگر فلمیںپاکستان کے علاوہ عالمی سینما گھروں کی زینت بنیں اوریہ فلمیں عالمی سینماﺅں کے ناظرین کے دلوں میںاپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں ۔گزشتہ سالوں کی نسبت یہ فلمیں بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کرنے میںکامیاب ہوئیں ۔ ان فلمون کی کامیابی سے جہاں فلم اندسٹری کا بحران ختم ہوا وہیں2019کےلئے اداکار ہمایوںسعید ،یاسرنواز ،عاصم رضا،حریم فاروق،فیصل قریشی، شان،سرمد کھوسٹ،جاوید شیخ ،بلال لاشاری،خلیل الرحمان قمرسمیت دیگر فنکار ، پروڈیوسر اور ہدایتکار نئی فلموں میںذاتی سرمایہ کار ی کےلئے میدان میں آگئے ۔ 2018ءمیں تھیٹر انڈسٹری بھی بزنس کے اعتبار سے سود مندرہی ، لاہور سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میںنئے تھیٹرکھلنے سے تھیٹر انڈسٹری کوکافی فروغ حاصل ہوا اور اس سال تھیٹر ایک منافع بخش کاروبار کی صورت اختیار کرتا نظر آیا ۔ 2018ءمیں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات اس دنیا سے کوچ کر گئیں جن میں اداکار علی اعجاز،قاضی واجد ،ماڈل انعم تنولی،زبیدہ آپا، نصرت آرائ،رائٹر و دانشور بانوقدسیہ ،اخترشاد،ہدایتکار بالا، افتخارقیصر سمیت دیگر شامل ہیں ۔ 2018ءمیں کئی فنکاروں نے شادی کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا جن میں اداکارہ ایمن خان اورمنیب بٹ،عائشہ خان اور سدیدملک،فیروز خان اورعلیزے،عمرا ن اشرف اورکرن،اسد محمود اور سارا شہزاد،صوبیہ خان اور عثمان قادررشتہ ازدواج میںمنسلک ہوئے ،ثمن انصاری ، صدف بھٹی ،پائل چوہدری ،ماہم عامر اورانعم فیاص نے بھی شادی کے بندھن بندھ کر زندگی کا نیا سفر شروع کیا ۔ رواںںسال اداکارہ میرا ،مشی خان،عتیقہ اوڈھو،صوفیہ مرزا، ایان علی ، طارق ٹیڈی سمیت کئی فنکاروںکو مقدمات کا سامنابھی کرنا پڑا جبکہ اداکارہ خوشبو ،نداچوہدری اور مہک نورسمیت دیگر اداکاراﺅں کوا سٹیج ڈراموںمیں عریانی پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے وارننگ نوٹسزکاسامنارہا۔ 2018ءمیںپاکستان کی فیشن انڈسٹری نے بھی عروج دیکھا اورملک کے ساتھ ساتھ بیرو ن ممالک بھی اس انڈسٹری نے نام کمایا ۔خاص طور پر بیرون ممالک ایسی تقریبات اور فیشن شوزمنعقد کئے گئے جن کے ذریعے فیشن انڈسٹری کو مزید تقویت ملی ۔ 2018ءمیںپاکستان فلم انڈسٹری کے فروغ کےلئے لندن ،کینیڈ اسمیت دیگر ممالک میں ایوارڈ شوز منعقد کئے گئے جن میں اداکارہ ماہرہ خان،سجل علی،ارمینا خان،عروہ حسین،فرحان سعید،احسن خان، بشری انصاری ،ریما،عائشہ ثنائ، ہمایوں سعید، یاسر حسین، صنم جنگ اور حریم فاروق سمیت دیگر فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سال 2018ءموسیقی کے حوالے سے خوش کن نہ رہا اورچند ایک گلوکاروں کے سواکسی کی جانب سے اپنے البم ریلیز نہ کئے گئے ۔

Leave a Reply