america air lines 114

پاکستانی فضائی حدودخطرناک،امریکہ کا اپنے طیاروں کوالرٹ جاری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے اپنے طیاروں کو خبردار کیا ہے کہ

پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کریں ، امریکی سول ایوی ایشن

پر حملوں کا خطرہ ہے۔گلف نیوز کے مطابق گزشتہ روز امریکہ نے ایئرمین

(نوٹم) کے لیے ایک نوٹس جاری کیاہے جس میں اپنی فضائی کمپنیوں کو کہا گیا

ہے کہ ممکنہ شدت پسندانہ حملے کی وجہ سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال

کرنے سے گریز کریں اور ہدایت کی ہے کہ ریاست میں پرواز کرنے ، اس سے

باہر جاتے یا داخل ہوتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن

نے اپنے بیان میں کہاہے کہ امریکی ایئرلائنزچاہے وہ کمرشل ہوں یا ریاستی،

پاکستانی شدت پسندوں اور شدت پسندگروپوں کی طرف سے حملے کے خدشے

کے پیش نظر فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کریں، حملہ کھڑے طیاروں،

لینڈنگ یا اڑان بھرتے وقت بھی ہوسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں