139

پاکستانی عوام اور چائے کی چاہ، خرچہ سُن کرپریشان نہ ہوں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جتن آن لائن اکنامک رپورٹر) پاکستانی عوام اور چائے

پاکستانی گزشتہ پانچ سال میں 9 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن چائے پی گئے، جس کی مالیت 2501 ملین ڈالر بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران دنیا بھر سے پاکستان میں 32065 ملین ڈالرز ( 32 ارب 6 کروڑ 50 ہزار ڈالر) کی زرعی مصنوعات درآمد کی گئیں، 5 سالوں میں صرف 2501 ملین ڈالرز کی 9 لاکھ 25 ہزار 768 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2014-15 میں 340 ملین ڈالر مالیت کی ایک لاکھ 52 ہزار 243 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی- اسی طرح مالی سال 2015-16 میں 513 ملین ڈالر مالیت کی ایک لاکھ 73 ہزار 785 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی۔

مالی سال 2016-17 میں 523.8 ملین ڈالر مالیت کی ایک لاکھ 94 ہزار 833 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی اسی طرح مالی سال 2017-18 میں 551.9 ملین ڈالر مالیت کی ایک لاکھ 81 ہزار 853 میٹرک ٹن جبکہ مالی سال 2018-19 میں 571.7 ملین ڈالر مالیت کی 2 لاکھ 23 ہزار54 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی۔

دوستو چائے پینا کوئی بُری بات نہیں لیکن اس پر اٹھنے والے اخراجات اس قدر زیادہ ہیں کہ دل سُن کر
دہل جاتا ہے- کاش ہماری حکومتیں کسانوں اور کاشتکاروں کو وہ سہولیات اور ضروریات فراہم کرتیں
کہ جس سے چائے ہم اپنے ملک میں ہی پیدا کر سکتے تاکہ یہ خطیر زرمبادلہ چائے پر خرچ کرنے کے
اس سے کمایا جاتا – اب بھی وقت ہے کہ ایک زرعی ملک کے ناطے ہم اپنی ایسی ہی خود میں موجود
خامیوں کو دور کر کے وطن عزیز اور اپنے آپ کو معاشی طور پر مستحکم کریں-

پاکستانی عوام اور چائے

Leave a Reply