پاکستانی خاتون کو لوٹنے

سعودی عرب میں پاکستانی خاتون کو لوٹنے کی ویڈیو جاری، مجرم گرفتار

Spread the love

پاکستانی خاتون کو لوٹنے

ریاض(جے ٹی این آن لائن نیوز) سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس

میں راہ چلتے ایک خاتون پرایک شخص کو حملہ کرتے اور اس سے اس کا پرس چھین کر فرار ہونے

کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ٹویٹر پر سامنے آنے

والی اس ویڈیو پر سخت رد عمل ظاہر کیا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہ گیر خاتون اپنی

بچی کے ہمراہ سڑک پر چل رہی تھی۔ اچانک ایک شخص اس پر جھپٹ پڑا اور اسے زمین پر گرانے

کی کوشش کی اور اس کا پرس چھین لیا۔ صارفین نے اس واقعے پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے

ہوئے مجرم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔دوسری طرف الریاض کے علاقے کے پولیس

ترجمان میجر خالد الکریدیس نے بتایا کہ ملزم کو اس واقعے کے چند گھنٹے بعد گرفتار کرلیا ہے جب

کہ متاثرہ خاتون کی بھی شناخت کی گئی ہے جو پاکستانی نژاد ہے۔ ملزم کی عمر تیس سال کے

درمیان ہے اور اس کا تعلق افریقی ملک چاڈ سے ہے۔

پاکستانی خاتون کو لوٹنے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply