پاکستانی اداکارعمران عباس کا ترک اداکارہ اچیلیا کیساتھ گانا وائرال

پاکستانی اداکارعمران عباس کا ترک اداکارہ اچیلیا کیساتھ گانا وائرال

Spread the love

انقرہ، کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) پاکستانی اداکارعمران عباس

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس کی معروف تاریخی ڈرامہ ارطغرل

غازی کی اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ بالی ووڈ کا گانا ” سمے نہ یہ کیا کیا ” گاتے

ویڈیو وائرل ہو گئی۔ عمران عباس آج کل ترکی میں موجود ہیں اور اس معروف

تاریخی سیریز کے مرکزی کرداروں سے ملاقات کر رہے ہیں، ملاقات کی تصاویر

اور ویڈیو وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بھی بنارہے ہیں۔ حال ہی میں اداکار

نے ترک اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بالی ووڈ گانے

پر اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔ عمران عباس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا

کہ جب موسیقی دو سرحدوں کو آپس میں جوڑ دے۔ بالی ووڈ کے گانے کو ترک

اداکارہ بھی خوبصورتی سے نبھا رہی ہیں، کیونکہ وہ یہ گانا پہلے بھی گا کر اپلوڈ

کر چکی ہیں۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ” سمے نے یہ کیا کیا ” بالی ووڈ فلم جودھا

اکبر کا ہے جس کی ویڈیو میں ایشوریا رائے ہیں، جبکہ ترک اداکارہ ترک ڈرامے

میں بامسی بے کی اہلیہ عائشہ کا کردار ادا کر چکی ہیں-

=-.-= عمران عباس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن بھی کریں گے

اداکار عمران عباس اس بار ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کے پروگرام کی

میزبانی کریں گے۔ ڈراموں میں اداکاری کا جادو جگانے والے عمران عباس ہر

سال رمضان ٹرانسمشن کی میزبانی بھی بہترین انداز کیساتھ کرتے ہیں۔ جس کا

انداز گزشتہ سال ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونیوالے عہدِ رمضان سے لگایا جا

سکتا ہے جہاں انہوں نے جویریہ سعود کیساتھ مل کر میزبانی کے فرائض انجام

دیئے تھے۔عمران عباس ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان ٹرانسمیشن کریں گے

جو کہ ترکی سے نشر کی جائے گی۔ اس ضمن میں کچھ اقساط کی ریکارڈنگ بھی

کی جا چکی ہے جس کی کچھ جھلکیاں اداکار کے انسٹا گرام اکاونٹ پر ترکش

اداکاروں کیساتھ بنائی ہوئی تصاویر سے نظر آتی ہیں۔ اداکار کی ترکی سے نشر

کی جانیوالی رمضان ٹرانسمیشن نجی چینل کیلئے باران رحمت کے نام سے دکھائی

جائے گی۔ عمران عباس کے مد مقابل اداکار ریما پاکستان سے میزبان کے فرائض

انجام دیں گی۔

پاکستانی اداکارعمران عباس

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
=قارئین= کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply