khabar i Hai jtnonline

پاکستانی ملکی حالات سے پریشان، مہنگائی بیروزگاری بڑے مسائل قرار

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے) پاکستانیوں کے بڑے مسئلے

75 فیصد پاکستانی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر سخت پریشان ہیں، تو

60 فیصد نے حکومت کی معاشی پالیسی کو ناکام قرار دیدیا ہے، یہ اعداد و شمار

ہیں ایپسوس کے سروے رپورٹ کے، جس کے مطابق پاکستانیوں نے ملکی حالات

خراب ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کا کہنا ہے 2019 سے بیروزگاری اور غربت اہم

ترین مسئلے چلے آرہے ہیں، 86 فیصد پاکستانیوں کا روزگار کے غیر محفوظ

ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایپسوس کے سروے میں 75 فیصد پاکستانیوں

نے مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ قرار دیا جبکہ 70 فیصد نے غربت کو پریشان

کن کہا۔ 60 فیصد نے حکومت کی معاشی پالیسی کو ناکام قرار دیا تو 38 فیصد

پاکستانیوں نے ملکی حالات ہی خراب ہونے کی پیشگوئی کی- سروے میں 86

فیصد پاکستانی روزگار کے محفوظ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بھی پُر اعتماد

نظرنہیں آئے۔

=-.-= 46 فیصد پاکستانی کرونا وباء کے باعث ہوئے بیروزگار، سروے

اس بات کا انکشاف ریسرچ کمپنی کے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کی تازہ ترین

سروے رپورٹ میں ہوا۔ جس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نے

حصہ لیا۔ یہ سروے 2 جون سے 6 جون 2021ء کے درمیان کیا گیا۔ ایپسوس کے

مطابق ملک کے سب سے اہم مسائل کے سوال پر پاکستانی عوام کی اکثریت یعنی

75 فیصد نے مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ کہا جبکہ 70 فیصد نے بیروزگاری

کو اہم مسائل میں شمار کیا۔ 53 فیصد نے غربت اور 38 فیصد نے بجلی کی قیمتوں

میں اضافے جبکہ 36 فیصد نے ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر تشویش کا

اظہار کیا۔ اپسوس کے مطابق اگست 2019ء سے بیروزگاری اور غربت پاکستانیوں

کے اہم مسائل کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ سروے رپورٹ میں یہ بھی دیکھا

گیا کہ 2021ء کے آغاز سے روزگار کے غیر محفوظ ہونے پر بھی پاکستانیوں کی

پریشانی میں اضافہ ہوا ہے اور ہر 10 میں سے 8 پاکستانی یعنی 86 فیصد نے

روزگار کے محفوظ ہونے کے بارے میں کم پُراعتماد ہونے کا کہا۔ جبکہ 14 فیصد

نے روزگار کے محفوظ ہونے پر اعتماد کا اظہار کیا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کرونا کی وبا کے باعث ملازمت جانے کے سوال پر 54 فیصد پاکستانیوں نے اس

سے انکار کیا اور کہا کے ان کی یا کسی جاننے والے کی ملازمت کرونا کی وبا

دوران نہیں گئی۔ لیکن 46 فیصد پاکستانیوں نے خود کے یا کسی جاننے والے کی

ملازمت کرونا کی وبا کے دوران جانے کا انکشاف کیا۔

پاکستانیوں کے بڑے مسئلے

Leave a Reply