پاکستانیوں کی موجیں لگ گیئں،قطر نے30دن مفت سیرو سیاحت کا ویزا دینے کا اعلان کر دیا

Spread the love

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ قطر کے بعد قطر نے پاکستانیوں کیلئے فری ویزا انٹر ی کی خوشخبر ی دے دی، سیروسیاحت کیلئے قطر جانیوالے پاکستانیوںکو قطر ائیرپورٹ پہنچنے پر تیس دن کا ویزا دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں قائم قطری سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق پاکستانی شہریوں کو قطر ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے پر 30 دن کا مفت سیروسیاحت کا ویزا جاری کیا جائے گا۔ تمام پاکستانی شہری سیروسیاحت کے ویزا کی سہولت حاصل کرسکتا ہے بشرطیکہ اس کے پاس واپسی کا کنفرم ٹکٹ اور مبلغ 5000 ریال رقم یا اتنی مالیت کا کریڈٹ کارڈ موجود ہو، قطری سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں یہ واضع کیا گیا ہے کہ ویزا میں مزید 30 کیلئے توسیع بھی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

Leave a Reply