پاکستانیوں کیلیے خوش خبری. برٹش ائیر ویزنے پاکستان کیلئے اپنی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا

Spread the love

برطانوی حکومت نے نئے پاکستان پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے برطانوی داالحکومت لندن کے لیے برٹش ائیر ویز کی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں برٹش ائیرویز ایشیاء پیسفک اور مشرق وسطی کے سیلز سربراہ رابرٹ ولیم اور برطانو ی ڈپٹی ہائی کمشنر رچرڈ کرائوڈر نے عبدالرزاق دائود اور معاون خصوصی زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برٹش ایئر ویز نے 10 سال بعد پاکستان میں پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا، نمائندہ برٹش ایئر ویز نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت بین الاقوامی سطح پر بہت مقبول ہے اورپاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، گزشتہ چند سالوں کے دوران سے پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال بہتر ہونے پر کمپنی نے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برٹش ایئرویز اسلام آباد سے ہیتھرو ایئر پورٹ فلائٹ آپریٹ کرے گی، لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

Leave a Reply