Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستانیوں کو ویزوں کیلئے

امریکہ نے کاروباری اور سیاحتی ویزوں کی تجدید کرانے والے پاکستانی شہریوں

کو انٹرویو کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی ایمبیسی کی جانب سے جاری

پریس ریلیز کے مطابق 60 سال اور اس سے زائد عمر کے پاکستانی شہری جن

کے بی ون یا بی ٹو ویزے ٹھیک ہیں یا جن کی میعاد گذشتہ 48 مہینوں میں ختم ہو

چکی ہے، وہ اس پیشکش کے لئے اہل ہونگے۔یو ایس سفارتخانے کی جانب سے

جاری بیان میں کہا گیا کہ اس سے پاکستانی شہریوں کیلئے سیاحتی اور کاروباری

ویزوں کی تجدید کیلئے زیادہ بہتر طریقے سے پروسیسنگ ہو سکے گی۔واضح

رہے کہ بی ون اور بی ٹو ویزا نان ایمیگرینٹ ویزا کہلاتا ہے جو امریکا جانے کے

خواہشمندوں کو سیاحت یا کاروبار کی اجازت دیتا ہے۔ ایسے ویزوں پر امریکا کا

سفر کرنیوالوں کو نوکری یا کوئی بھی کام کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔اس سلسلے

میں انٹرویو کیلئے اپائنٹمنٹ والے اہل درخواست دہندگان سے ڈائریکٹ رابطہ

کرکے انھیں نئے طریقہ کار کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کے بارے میں

آگاہ کیا گیا۔ تاہم کچھ ویزا ہولڈرز کو درخواستیں جمع کروانے کے بعد بھی

انٹرویوز کیلئے امریکی سفارتخانے یا قونصلیٹ میں جانا پڑ سکتا ہے۔پاکستانی

درخواست دہندگان مزید معلومات کیلئے امریکی ٹریول ڈاکس کی ویب سائٹ پر

سے مدد لے سکتے ہیں کہ آیا انھیں انٹرویو کی چھوٹ مل سکتی ہے یا نہیں۔

پاکستانیوں کو ویزوں کیلئے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: