112

پاکستان، ایف اے ٹی ایف مذاکرات مکمل،بلیک لسٹ کا خطرہ ٹل گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ ٹل گیا ،پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے

مذاکرات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپو ر ٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا

گیا ہے کہ پاکستان کا بلیک لسٹ میں جانے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ باضابطہ اعلامیہ آج بروز جمعہ جاری

کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے 13 کارکردگی اہداف پر جون 2020ء میں

دوبارہ جائزہ لیا جائیگا،جبکہ حتمی جائزہ ستمبر 2020 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی جائیگی۔

پیرس میں جاری اجلاس کے دوران پاکستان کی جانب سے پیش کردہ رپور ٹ کا جائزہ لیا گیا۔پاکستانی

حکام نے اجلاس کے شرکاء کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کیخلاف کی گئی کارروائی

سے آگاہ کیا اور بتایا فنڈنگ روکنے کیلئے تمام اہداف پر پیشرفت کی گئی ہے۔پاکستانی وفد نے اپنی

بریفنگ میں بتایا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد پر جرمانہ دگنا کرنے کی قانون سازی آخری مراحل

میں ہے جبکہ 27 ایف اے ٹی ایف کے اہداف میں سے 14 پر واضح پیشرفت کی ہے۔منی لا نڈ رنگ

میں ملوث افراد کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی جبکہ مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ کا ڈیٹا 5 سال کی

بجائے 10 سال تک رکھا جائیگا۔ ا جلا س میں دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کیلئے پاکستان کی

حکمت عملی اور رپورٹ پر رکن ممالک نے اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح رہے گزشتہ ماہ ایف اے ٹی

ایف حکام کے بیجنگ اجلاس میں پاکستان کو اس وقت بڑی کامیابی حاصل ہوئی تھی جب بھارت کی

تمام تر سازشوں کے باو جو د بیشتر ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا تھا۔ پاکستان ایف اے

ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے بیشتر ٹاسک پورے کرنے میں کا میا ب رہا ہے، جس کے بعد اب

پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیے جانے کے واضح امکانات ظاہر کئے جا رہے تھے۔

Leave a Reply