پانی میں24منٹ

پانی میں24منٹ33سیکنڈ سانس روکنے کا عالمی ریکارڈقائم

Spread the love

پانی میں24منٹ

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) کروشیا سے تعلق رکھنے والے ایک غوطہ خور نے پانی میں

ساانس روک کر رکھنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔سبوتا نامی غوطہ خور جس کی عمر54سال ہے،

نے پانی میں24منٹ33سیکنڈ تک سانس روک کر رکھا۔ اس سے قبل ان کا ریکارڈ24منٹ11 سیکنڈ

تھا۔یہ ریکارڈ انہوں نے کروشیا کے شہرسساک میں بنایا اور اس سے قبل انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایت

کے مطابق ٹریننگ بھی لی تھی۔انہوں نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے سے پہلے مختلف قسم کی مشقیں

کی جن کی مدد سے ان کے جسم میں اندرونی طور پر آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا ہوئی۔

غوطہ خوری سے قبل وہ باڈی بلڈنگ کرتے تھے۔ برسوں کی ٹریننگ کے بعد انہوں نے اپنے جسم کو

ٹرین کیا ہے کہ وہ دماغ اور دیگر حصوں کو بالکل آہستہ رفتار میں آکسیجن فراہم کرے۔پانی کے باہر

وہ عالمی ریکارڈ سے دگنے وقت تک اپنا سانس روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے معلوم تھا کہ

یہ ایک خطرناک کام ہے لیکن میں چاہتا تھا کہ اپنا ہی ریکارڈ توڑوں۔انہوں نے یہ خطرہ اس لیے بھی

مول لیا اپنے علاقے کیلئے کچھ فنڈز جمع کر سکیں جو گزشتہ سال دسمبر میں زلزلے سے متاثر ہوا

تھا۔پانی میں غوطہ لگانے سے قبل انہوں نے کہا میں ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق اپنی طرف سے

بہترین کرنے جا رہا ہوں اور یہ آپ لوگوں کی مدد سے ممکن ہوا۔

پانی میں24منٹ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply