پانی استعمال کرنے کیلئے لائسنس لازمی، واٹر ایکٹ تیار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

حکومت نے پنجاب میں پانی کا ضیاع روکنے کیلئے گھریلو صارفین اور کسانوں کو پانی کے استعمال پر لائسنس د ینے کیلئے واٹر ایکٹ تیار کرلیا، مجوزہ بل میں شہری اور کسان موٹر پمپ اور ٹیوب ویل لگانے کیلئے اتھارٹی سے لائسنس لیں گے۔ذرائع کے مطا بق لا ہو ر سمیت صوبہ بھر میں پانی کی بتدریج کمی روکنے کیلئے حکومت پنجاب نے نئی حکمت عملی اپنائی ہے جس میں گھریلو صارفین پر بھی قانون لاگو ہوگا۔ محکمہ آبپاشی کی جانب سے بنائے گئے واٹر ایکٹ ڈرافٹ میں شہریوں پر پانی کے حصول کیلئے نئے پمپ کی تنصیب کو لائسنس سے مشر و ط کیا گیا ہے۔مجوزہ بل کے مطابق کوئی بھی شہری گھر میں پانی کے حصول کیلئے واٹر پمپ لگانے کیلئے پہلے لائسنس لے گا، واٹر رینکر اتھارٹی پانی کیلئے تنصیب کیے جانیوالے پمپ پر لائسنس جاری کرے گی۔دوسری جانب پنجاب میں کسانوں کیلئے بھی لائسنس کے بغیر ٹیوب لگا نے پر پابندی کی تجویز ایکٹ میں شامل کی گئی ہے۔ محکمہ انہار کسانوں کو ٹیوب ویل لگانے کیلئے لائسنس مہیا کرے گا۔ پانی کی کمپنیوں کیلئے واٹر پالیسی کے مطابق بنایا گیا کمیشن لائسنس کے اجراءکا مجاز ہو گا۔

Leave a Reply