7500+25000 jtnonline 91

پانچ، ڈیڑھ اور ایک کروڑ، 50 اور 3 لاکھ کس کا نصیب، قرعہ اندازی آج

لاہور( جے ٹی این آن لائن اکنامک رپورٹر) پانچ ڈیڑھ ایک کروڑ

مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 7500 اور 25 ہزار مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی-

—————————————————————————–
یہ بھی جانیں : کون بنا پندرہ (15) لاکھ روپے کا مالک – – – ؟
—————————————————————————–

تفصیلات کے مطابق 7500 اور25 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج بروز پیر 4 مئی 2020ء کو ہونے جا رہی ہے۔ مملکت پاکستان کے جاری کردہ 7500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز، کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 50 لاکھ روپے کے تین، جبکہ تیسرے انعام میں 93 ہزار روپے کے 1696 انعامات ملیں گے –

—————————————————————————–
قارئین : کاوش اچھی لگے تو شیئر کرنا مت بھولیں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
—————————————————————————–

25 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا پہلا انعام 5 کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین، جبکہ تیسرے انعام میں 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

قومی بچت مرکز کے زیر اہتمام 25000 اور 7500 روپے مالیت والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیاں بلترتیب صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی اور صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہوں گی-

مستحکم معیشت کا راز قومی بچت، استفادے کا بہترین زریعہ حکومتی منصوبوں میں سرمایہ کاری

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اور وہ اپنی بچت کو سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، توملکی معیشت روز بروز مستحکم ہوتی ہے، جبکہ اس کیساتھ ساتھ وہ قوم غربت، مفلسی اور تنگ دستی سے محفوظ رہتی ہے- انعامی بانڈز بھی سرمایہ کاری کی ایک قسم ہے-

پانچ ڈیڑھ ایک کروڑ

Leave a Reply