پالتوشیراورٹائیگررکھنے کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

Spread the love

لاہورسفاری زومیں پہلی بارشیراورٹائیگرکے بچوں کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا گیا ، شیراورٹائیگرکے بچوں کی بہتردیکھ بھال اورنشوونماکرنے والے شوقین افراد نیلامی میں حصہ لے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسفاری زو مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد نیلامی کے قواعدوضوابط طے کرلئے گئے اعلی حکام کی منظوری کے بعد نیلامی کردی جائیگی ۔

لاہورسفاری زومیں اس وقت مختلف اقسام کے شیر اورٹائیگرزکی تعداد30 ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں ، لاہورسفاری زوانتظامیہ نے پہلی بار شیر اورٹائیگرکے بچوں کو نیلامی کے ذریعے فروخت کرنے کا پروگرام بنایا ہے تاکہ ان نایاب جانوروں کی افزائش بڑھ سکے ،

لاہورسفاری زوکے ۔ذرائع کے مطابق سفاری زومیں اس وقت مزیدشیر،ٹائیگر اورچیتے رکھنے کی گنجائش نہیں ہے جس کی وجہ سے ان جانوروں کی مزیدبریڈنگ بھی روک دی گئی ہے۔

6 ماہ تک کی عمرکے شیر اورٹائیگرکے بچوں کی نیلامی کی جائیگی ۔لاہورسفاری زوکے ڈپٹی ڈائریکٹرچوہدری شفقت علی نے بتایا ایک جانورکا سالانہ خوراک ، ادویات کا خرچہ 5سے 6لاکھ روپے ہے ۔

مارکیٹ میں شیر کے 6ماہ تک کی عمرکے صحت مندبچے کی مالیت 4سے 6لاکھ روپے تک ہے۔ اس اقدام سے ناصرف لاہورسفاری زوکو فنڈزحاصل ہوں گے بلکہ نجی شعبے میں ان جانوروں کی بریڈنگ ہوسکے گی

اس سے قبل سرکاری چڑیاگھرسرپلس جانوروں کو ایک دوسرے کے ساتھ ایکسچینج کرتے ہیں لیکن اب پہلی بارایسا ہوگا کہ لاہورسفاری زوجانوروں کی اوپن نیلامی کریگا اورسب سے زیادہ بولی دینے والے شخص کو شیراورٹائیگرکے بچے فروخت کئے جائیں گے۔

Leave a Reply