پاسپورٹ فیس میں کمی

پاسپورٹ میں پیشے کا خانہ ختم،ایمنسٹی سکیم میں دو ماہ کی توسیع

Spread the love

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) وفاقی حکومت نے پاسپورٹ سے پیشے کا خانہ ختم کر

تے ہوئے سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ کی ایمنسٹی اسکیم میں دو ماہ کی توسیع

کردی۔ دو ماہ کے اندر سرکاری ملازمین کواپنا پروفیشن ظاہر کر ناہوگا ورنہ

نومبر کے بعد سرکاری ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، پروفیشن

کاخانہ ختم کرنے کا اطلاق سرکاری ملازمین پر نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی پاسپورٹ کی فیس میں کمی کے فیصلہ پر عملدرآمدشروع

وفاقی حکومت نے ایک اور فیصلہ کرتے ہوئے پاسپورٹ سے پروفیشن کا اندراج

ختم کردیا جبکہ سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ کی اسکیم میں2ماہ کی توسیع

کردی۔وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ سے پیشے کا خانہ ختم کرنے اور پرائیویٹ

پاسپورٹ کے حامل سرکاری ملازمین کے لئے کوائف اور پاسپورٹ کے اندراج

کی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کی منظوری دی ۔ سرکاری ملازمین کو اپنے

محکمہ کا این او سی لازمی جمع کرواناہوگا۔ فیصلہ کے مطابق 5 ہزار اضافی فیس

کی ادائیگی کی شرط بدستور لاگو رہے گی جبکہ بیرون ملک مقیم سرکاری

ملازمین کے لئے بھی یہی شرائط لاگو ہوں گی۔پرائیویٹ پاسپورٹ کے حامل

سرکاری ملازمین کے لئے پروفیشن کی تبدیلی پر مبنی اندراج کے لئے تین ماہ

مدت کا اطلاق 21 اپریل 2019 سے کیاگیاتھا۔

،

Leave a Reply