0

پاسداران پرحملے کے ثبوت مانگے ہیں، شاہ محمود، ایران کا پاکستان پر الزام تعجب خیز،عادل الجبیر

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب نے سرمایہ کاری،تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے حالیہ ایم او یوز محض آغاز، تعلقات کو تمام شعبوں میں آگے لے جائینگے

پیر کو سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرکے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان اور سعودی کے درمیان وزارتی سطح پر ہر 6 ماہ بعد ملاقات اور مشترکہ ورکنگ گروپس کا ہر تین ماہ بعد ملاقات کا شیڈول طے پا گیا ہے

دہشتگردی کبھی بھی ہماری پالیسی نہیں رہی، پاکستان اپنی سرزمین کو کسی صورت میں کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے د یگا، ایران کیساتھ پہلے بھی تعاون کرتے رہے ہیں اور ہم اپنے ہمسائے کیساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ 15 سال بعد اہم دورہ ہوا اس سے ظاہر ہوتا ہے سعودی عرب نے کس سطح پر پاکستان سے تعلقات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،

شاہ محمود قریشی نے کہا میری ایرانی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے، ایران میں دہشتگردی کے وا قعے کی مذمت کرتے ہیں،ہم نے ان سے ثبوت مانگے ہیں۔ جس طرح پاکستان، ایران کی علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے۔ امید ہے ایران بھی ایسا کریگا ۔

سعودی عرب نے ویزا فیس میں کمی کا پاکستان کا دیرینہ مطالبہ مان لیا ،سعو دی ولی عہد کے انتہا ئی شکر گزار ہیں جنہو ں نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر فی الفور سعودی جیلوں میں قید 2107قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے

پریس بریفنگ میں سعودی وزیرخارجہ امور عادل الجبیرکا کہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کو خطے میں کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ دونوں ممالک تاریخی تعلقات کو نئی جہتوں پر لے جا رہے ہیں۔

ہم نے سرمایہ کاری تجارت اور سیاسی مقالمے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کو معاشی طور پر ایک مستحکم ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم سمیت بین الاقوامی سطح پر ہمارا مو قف یکساں ہے۔

یہ حیران کن ہے ایران خود دہشتگردی برآمد کرتا ہے، یمن، شام اور دیگر ممالک میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ سعودی عرب ایران کی دہشتگردی کا نشانہ ہے، جو خود دہشتگردی کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ ہے اسکا پاکستان پر دہشتگردی میں ملوث ہونے کے الزام پر تعجب ہوا۔

ہم سب کو دہشتگردوں کے معاملے میں سخت موقف اپنانا ہوگا، پاکستان، افغانستان، امریکہ اور یواےای کیساتھ افغان امن کیلئے کام کر رہے ہیں،افغانستان میں حکومت اور طالبان کے مابین مفاہمت چاہتے ہیں،

پاکستان اور بھارت کے مابین مسائل کا دوطرفہ انداز میں پرامن حل چاہتے ہیں۔ سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی ہنر مند اہم کردار ادا کررہے ہیں،دونوں ملکوں کے عوامی روابط کا باہمی تعلقات میں اہم کردار ہے۔

Leave a Reply