پاسداران انقلاب ایران کی بس پر خود کش حملے میں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 42 ہو گئی

Spread the love

تہران(جے ٹی این آن لائن )ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب کی بس پرخودکش حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 42 ہو گئی جبکہ 20 زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے .

تفصیلات کے مطابق ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں جیش العدل سے تعلق رکھنے والے خودکش بمبار نے زاہدان سے کیش جانے والی پاسداران انقلاب کی بس کو بدھ کے روزنشانہ بنایا تھا.

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پانچ اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ایران کے اس علاقے میں کئی شدت پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔ تاہم خودکش حملے کی ذمہ داری جیش العدل نامی گروپ نے قبول کی ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کا محاصرہ کر کے تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔

واضح رہے گزشہ برس دسمبر میں چابہارمیں خودکش بم دھماکے میں دو پولیس افسروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ماہ ستمبرمیں ایک اور واقعے میں فوجی پریڈ پر حملہ کیا گیا جس میں 24 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

Leave a Reply