پارک لین کمپنی کیس،بلاول بھٹو اور آصف زرداری نیب میں طلب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

قومی احتساب بیورو(نیب) اسلام آباد نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کو13دسمبر کو طلب کرلیاجسکی رہنماء پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا اس ضمن میں نوٹس موصول ہوگیا مگر بلاول بھٹو کی جگہ فاروق ایچ نائیک نیب میں پیش ہوں گے۔دوسری جانب ترجمان نیب نے بھی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی طلبی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا دونوں باپ بیٹے کو پارک لین کمپنی کا شیئر ہولڈر ہونے پر طلب کیا گیا۔یاد رہے نیب نے گزشتہ ماہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو منی لانڈرنگ کیس میں ایک سوا ل نامہ ارسال کیا تھا جس میں ان سے بینک اکانٹس کی تفصیلات سمیت دیگر معلومات کے حوالے سے پوچھا گیا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے 29 نومبر کو نیب میں جواب جمع کرادیا تھا۔ سپریم کورٹ میں بھی منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے مقدمے کی سماعت جاری ہے، سابق صدر مملکت ، شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جے آئی ٹی کو اپنا بیان بھی ریکارڈ کراچکے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم نے کئی بے نامی اکاﺅنٹس کا سراغ لگایا جن کے ذریعے اربوں روپے بیرونِ ملک منتقل کیے گئے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply