parliament

پارلیمینٹ ہائوس میں ان کیمرہ اجلاس، پارلیمانی رہنمائوں کوبھارتی جارحیت اور جوابی کارروائی پربریفنگ

Spread the love

بھارتی جارحیت اور اس پر پاک فضائیہ کے بھرپور جواب پر پاکستانی سیاستدانوں نے شاہینوں کو سلام پیش کیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریفنے کہا کہ پاک فضائیہ نے اپنی تابندہ اور درخشاں روایات میں ایک اور روشن باب کا اضافہ کردیا ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے اس نے ہمیں دشمن پر فتح و نصرت عطا فرمائی، ہر جارحیت پر دشمن کو ایسا ہی دندان شکن جواب ملے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کو اس کی جارحیت کا جواب مل گیا، اب بھی وقت ہے کہ نریندر مودی دانشمندی کی راہ اپنائیں، پاکستان کی مسلح افواج نے ثابت کردیا کہ مادر وطن کے ایک ایک انچ کادفاع کرنے کی صلاحیت ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خود مختاری، سالمیت اور عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، یہ بھارت کے لیے پیغام ہے کہ وہ جنگی جنون اور جنوبی ایشیاء میں بدامنی کی منفی سوچ ترک کرے، جنگ و جدل مسائل کا حل نہیں، اب بھی وقت ہے کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سن لے ہر جارحیت پر دشمن کو ایسا ہی دندان شکن جواب ملے گا،بھارتی قیادت کوئی مزید حماقت نہ کرے جس کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے،پاکستان اپنی خود مختاری، سالمیت عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کا منہ توڑ جواب قوم کی خواہشات اور توقعات کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے قابل فخر کارنامہ انجام دیا ہے، قوم کا بچہ بچہ پرعزم اور افواج پاکستان کی پْشت پر ہے۔وزیر انسانی حقوق شیری مزاری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ حملہ کریں گے تو ہم سوچیں گے نہیں بلکہ اس کا جواب دیں گے۔شیری مزاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور ہم نے ایسا ہی کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کی صلاحیت کے بارے میں اب کوئی سوال باقی نہیں رہا ہوگا اور ہم خود کا دفاع کریں گے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مودی نے اپنے انتخاب کے لیے بھارت کو آگ میں دھکیلا، بھارت نے عقل کا مظاہرہ نہ کیا تو صورتحال مزید بگڑے گی۔ پورا پاکستان الرٹ ہے، پاک فوج بہترین فورس ہے، ایم ایم عالم کا نام آج بھی بھارت کو اچھی طرح یاد ہے۔ سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاک آرمی اور ائیرفورس کے جوانوں کو بہادرانہ و پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔پاکستان ائیرفورس کے شاہینوں نے بھارتی طیارے گرا کر و پائلٹس گرفتار کرکے قوم کے سر کو فخر سے بلند کیااپنے بیان میں رحمن ملک کا کہناتھا کہ وزیراعظم مودی نے غلطی سے پاکستان کو تو چھیڑا مگر اپنی نیندیں حرام کر دی مودی سن لے پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہے سابق اپوزیشن لیڈر اور سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ پاک فوج نے بھا رتی دراند ازی کا واضح جو اب د ے دیا ‘ ہم امن پسند قوم ہیں‘ میلی آنکھ سے دیکھا تو نشان عبرت بنا دیں گے ‘کوئی اختلاف نہیں ہم سب حکو مت کیساتھ ہیں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین ،سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے امن کا دامن کبھی نہیں چھوڑا،مودی کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے سابق صدر نے کہاکہ بھارت نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی۔ آصف زرداری نے کہاکہ افواج پاکستان نے اپنا دفاعی حق استعمال کیا۔آصف زرداری نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ سرحدوں کے تقدس کا احترام کرے شیری رحمن نے بھی پاکستانی سرحدوں کا موثر انداز میں دفاع کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارت کی جانب سے رچائے جا رہے سرجیکل اسٹرائیک کے ڈھونگ کا بہترین جواب ہے،ہمیں سفارتی سطح پر بھی اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے تیزی لانا ہوگی،اقوام متحدہ کو فوری طور پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے۔ شیری رحمن نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ ہم نے اپنی سرحدوں کا موثر انداز میں دفاع کیا ہے ا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پیغام دیا ہے کہ ہم اشتعال انگیزی نہیں کرنا چاہتے لیکن اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں جو عالمی قوانین کے تحت جائز ہے۔انہوں نے ہم نے اپنی عسکری اور فوجی صلاحیتوں کا بہترین انداز میں مظاہرہ کیا لیکن ہمیں سفارتی سطح پر بھی اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے تیزی لانا ہوگی کیونکہ ہم نے اس میں کافی سستی کی ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ قوم متحدہے پاکستان جذباتی ملک نہیں دفاعی ملک ہے،جنگ نہیں چاہتے اگر جنگ مسلط کی گئی تو قوم و دفاعی ادارے بھرپور جواب دیں گے،پاکستان نے اپنے ارادے کااظہار کیا ہم وار کرنا نہیں چاہتے کر سکتے ہیں ،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں پاکستان اس کا خواہاں نہیں ہے اگر ایسا ہوا تو قوم اکٹھے ہو کر جنگ لڑے گی۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے میڈیا کے مختلف سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہئے جو پاکستان اور بھارت کی فوجوں کا موازنہ کر کے قوم کا مورال ڈائون کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ جنگ فوجیں نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے شک بھارت کی فوج پاکستان کی فوج سے بہت زیادہ ہے لیکن ہماری فوج اور قوم کا جذبہ اور قربانی دینے کی تمنا سب پر حاوی ہے، بھارت کئی قوموں میں بٹا ہوا ہے انہوں نے متحد ہو کر کیا لڑنا ہے وہ تو ایک دوسرے کو اچھوت سمجھ کر ہاتھ لگانے سے بھی خوف کھاتے ہیں اس کے مقابلہ میں ہماری قوم اور فوج متحد ہے اور ہمارا نظریہ صرف اور صرف پاکستان ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بھارت کوجارحیت کا بھرپور جواب دینے پرپاکستانی قوم اپنی مسلح افواج پرفخرکرتی ہے۔ ہمیں اپنی مسلح فورسز پرمکمل اعتماد اوریقین ہے کہ وہ دشمن کے منفی عزائم کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے،جوابی کارروائی پربھارت نے مجبور کیا ۔ سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارتی جہاز گرا دئیے، پائلٹ گرفتارہیں جس کے بعد بھارت میں شدید مایوسی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان میں کارروائی کا کوئی واضح ثبوت نہیں تھا،وہ بے نقاب ہوگیا،عالمی برادری کو معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے۔سابق وزیر احسن اقبال نے کہا کہ بھارت سمجھ لے اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم متحد ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔سابق وزیر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاک فوج پر فخر ہے،جارحیت کا جائز، مناسب اور ذمہ دارانہ ردعمل دیا گیا،عالمی برادری کوچاہیے کہ بھارت کومذاکرات کی میز پرلائے فیاض الحسن چوہان نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبت کروگے محبت کریں گے،جو نفرت کروگے تو نفرت کریں گے،بھارت نے جنگ کرنے کا سوچا بھی توہم بھی قیامت کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھارت کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی قوم ڈرکربھاگنے والی قوم ہے،بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوکہ ہم ڈرجائیں گے۔ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

Leave a Reply