پارلیمنٹ کو کٹھ پتلی اور ربڑ سٹیمپ بنادیاگیا، نواز شریف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پارلیمنٹ کٹھ پتلی

لندن/لاہور(جے ٹی این آ ن لائن نیوز) مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا

ہے کہ اپنے ملک میں غلام بن کر نہیں رہ سکتاپاکستانی بن کر رہوں گا ،دوٹوک فیصلہ کیا ہے کہ ذلت

کی زندگی ہم نہیں جی سکتے، عزت کی زندگی گزاریں گے ، ظلم زیادتیوں کے خلاف کھڑے ہونے

کا قوم نے فیصلہ کرلیا تو تبدیلی سالوں میں نہیں چند مہینوں اور ہفتوں میں آئے گی، مسلم لیگ ن کی

سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ

سلیکٹڈ وزیراعظم نااہل اور پاگل ہے اوراس کا ذہن خالی ہے،یہ بندہ تو قصور وار ہے ہی لیکن اسے

لانے والے اصل قصور وار ہیں، اس کا جواب بھی انہیں ہی دینا ہوگا ، الیکشن میں دھاندلی ہوئی، کیا

ہم اسے مان لیں؟ انگریزوں کی غلامی سے نکل کر ہم اپنوں کی غلامی میں آگئے ہیں،آج پارلیمان

نمائندے نہیں بلکہ کوئی اور چلارہا ہے، کوئی اور بتاتا ہے کہ کون سا بل لانا ہے، کیا کرنا ہے؟ اس

سے بڑی اور کیا بدقسمتی ہوگی کہ عدالتوں سے مرضی کے فیصلے لئے جائیں ،پارلیمنٹ کو کٹھ پتلی

اور ربڑ سٹیمپ بنادیاگیا ہے، شہبازشریف پر فخر ہے جس نے وفاداری اور نظریاتی وابستگی کی

مثال قائم کی،وہ مرد میدان ہیں ،شہبازشریف نے ہمارے بیانیے کو تقویت دینے میں کردار ادا کیا

،عاصم سلیم باجوہ کو گرفتار کرنے کی بجائے کلین چٹ دے دی گئی، جس طرح ثاقب نثار نے بنی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

گالہ کو دے دی تھی، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو وائٹ میں لے کر آئے،سابق ڈی

جی آئی ایس آئی ظہیرالاسلام نے جو کیا سب کو معلوم ہے ،ظہیرالاسلام نے دھرنوں کے دوران کہاکہ

نوازشریف استعفی دیں،آدھی رات کو مجھے پیغام ملا کہ اگر استعفی نہ دیا تو مارشل لاء بھی لگ

سکتا ہے ،میں نے کہاکہ استعفی نہیں دوں گا جو کرنا ہے کر لو،کہاجاتا ہے کہ فوج سیاست میں

مداخلت نہیں کرتی تو مولانا عبدالغفور حیدری کے بیان کا کیا مطلب ہے؟ اس بیان کی کوئی تردید

نہیںہوئی، عوام بجلی اور گیس کا بل دینے کے قابل نہیں رہے، دو وقت کی روٹی امتحان بن گئی ہے

،لوگوں کی سفید پوشی کا جنازہ نکال دیاگیا ہے، بچوں کی سکول کی فیس ادا کرنے کے قابل نہیں ۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پارلیمنٹ کٹھ پتلی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply