227

پارلیمنٹ لاجزبیت الخلا کی صفائی پر56 لاکھ روپے اخراجات کا انکشاف

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن ) سینیٹ کی ہاﺅس کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں

بیت الخلا کی صفائی پر 56لاکھ روپے کے اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔سینیٹ کی ہاﺅس کمیٹی

کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں شروع ہوا جس میں پارلیمنٹ لاجز

میں غیرقانونی طور پر دکانیں چلانے کا معاملہ زیر بحث آیا، ڈپٹی چیئرمین نے کہا ہمیں پتہ ہے

یہ لوگ بغیر دستاویزات کے یہاں دکانیں چلا رہے ہیں، آئندہ جو بھی دکان کا ٹھیکہ لے گا وہ کنٹریکٹ

کے تحت لے گا، پارلیمنٹ لاجز میں باتھ رومز کی صفائی کیلئے 5.6 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں،

باتھ رومز پھربھی بہت گندے ہوتے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا آئندہ آپ خود چیک کرینگے،

پارلیمنٹ لاجز کے باتھ رومز کی صفائی پرماہانہ ایک ملین سے زائدخرچ کر رہے ہیں۔

Leave a Reply